پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے۔

زرداری کا ہمسایہ ممالک کیساتھ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور
14 مئی 2017 (18:57)
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔

انہوں نے اتوار کو تیسرے پہر پشاور میں ایک جلسئہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ فاٹا کو قومی ترقی کے عمل میں شامل کرنے کیلئے خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے گا۔