وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کا خواہشمند ہے۔

منفی قوتیں پاکستان کی ترقی میں خلل ڈالنے میں کامیاب نہیں ہونگی،احسن
14 مئی 2017 (18:48)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ منفی قوتیں پاکستان کی ترقی میں خلل ڈالنے کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے بی بی سی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کا خواہشمند ہے اور وزیراعظم نواز شریف ہمسایہ ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو ملک کے ترقی یافتہ علاقوں سے ملائے گا۔