File Photo

پاکستان خطے میں امن اور ترقی کا خواہاں ہے:احسن
14 مئی 2017 (15:10)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کا خواہاں ہے اور وزیراعظم نواز شریف ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

بی بی سی ریڈیو سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خطے کے تمام حصوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے استفادہ کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں ملک میں جاری ترقی کے منصوبوں کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں تاہم یہ ان کی غلط فہمی ہے۔
ایک سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو ملک کے ترقی یافتہ علاقوں سے ملائے گا۔