پاکستان اور ایتھوپیا دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر متفق
14 مئی 2017 (14:07)
0

محمد نواز شریف نے اتوار کے روز بیجنگ میں ایک خطہ ایک سڑک فورم کے موقع پر ایتھوپیا کے وزیراعظم Hailemariam Desalegn سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیکر دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔
ایتھوپیا کے وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجربات کے تبادلے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔

دریں اثناء وزیراعظم نوازشریف نے آج بیجنگ میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈرLukashenko سے بھی ملاقات کی۔
ان سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں اور بیلاروس کی قیادت کے تعاون سے ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے نئی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ بیلاروس کے صدر نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کو اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کو بیلاروس کے دورے کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی۔

وزیر اعظم نے ویتنام کے صدر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔