File Photo

شام میں سرکاری فوج نے قابون کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے پوزیشن مستحکم بنالی
14 مئی 2017 (13:49)
0

شام میں سرکاری فوج نے دومہینوں سے جاری فضائی حملوں اورگولہ باری کے بعد باغیوں کے زیرقبضہ علاقے قابون کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے اپنی پوزیشن مستحکم بنالی ہے۔

سرکاری فوج نے باغیوں کو ہتھیارڈالنے اورعلاقے سے انخلاء کے آخری ایک روزہ مہلت کے بعدبدھ کو علاقے میں بمباری کاسلسلہ پھرتیزکردیاتھا۔
باغیوں اورسرکاری میڈیا کے مطابق تقریباً ڈیڑھ ہزارجنگجواوراُنکے خاندان اب صرف ایک مربع کلومیٹر کے علاقے میں محصور ہوکررہ گئے ہیں۔