File Photo

چین اورترکی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر متفق
14 مئی 2017 (12:13)
0

چین اورترکی نے سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اتوار کے روز بیجنگ میں ''ایک پٹی ایک شاہراہ'' فورم کے موقع پر چین کے صدر Xi Jinping اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے درمیان ایک ملاقات میں طے پایا۔
چین کے صدر نے کہا کہ بڑھتا ہوا سٹرٹیجک تعاون دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
ترک صدر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے علاقے کے ملکوں کی مشترکہ کوششوں پرزوردیا۔