File Photo

کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی:مراد
14 مئی 2017 (12:06)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے اور اس پر اس سال کے اختتام تک کام شروع ہوجائے گا۔

اتوار کے روز بیجنگ میں اے پی پی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ منظوری کے لئے وفاقی حکومت کو پیش کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک خطہ ایک سڑک فورم میں وزیراعظم کی چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ شرکت سے چینی قیادت کو یہ پیغام ملا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی دوستانہ اور اقتصادی تعلقات پر پوری قوم متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس منصوبے کے حوالے سے پرعزم ہے جو پاکستان اورچین دونوں کیلئے مفید ہے۔