نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ ٹھوس منصوبہ بندی اور پختہ عزم اقتصادی راہداری کی تکمیل کا ضامن ہے

14 مئی 2017 (10:21)
0

وزیر اعظم محمد نواز شریف نےبیلٹ اینڈ فورم سے خطاب کیا۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا انعقاد ایک تاریخی موقع ہے۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ تین براعظموں کو ملائے گا۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے  کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کی کامیابیوں کا اعتراف کرنے جمع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے سے دنیا کے65ممالک استفادہ کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ علاقائی روابطہ کیلئے چین کی قیادت کے وژن کے معترف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے سے افریقہ، ایشیا اور یورپ کو ملانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ شاہراہ ریشم جیسے منصوبے کی یاد تازہ کرتا ہے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ ٹھوس منصوبہ بندی اور پختہ عزم اقتصادی راہداری کی تکمیل کا ضامن ہے۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ ون بیلٹ منصوبہ آنے والی نسلوں کیلئے تحفہ ہے۔