file photo

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک خطہ ایک سڑک فورم منعقد کرنے پر چینی قیادت کی تعریف
14 مئی 2017 (07:49)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے بیجنگ میں چین کے وزیراعظم Li Keqiang سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ایک خطہ ایک سڑک فورم منعقد کرنے پر چینی قیادت کی تعریف کی ۔
انہوں نے امیدظاہرکی کہ اس سے خطے میں امن ،خوشحالی اور ترقی کا دوردورہ ہوگا۔
پنجاب میں اچھے نظم ونسق اور عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے چینی وزیراعظم نے کہاکہ صوبہ شہبازشریف کی قیادت میں نمایاں ترقی کررہاہے۔