چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ سلک روڈمنصوبہ انسانی تہذیب کا اہم ورثہ بن چکا ہے

14 مئی 2017 (07:43)
0

بین الاقوامی تعاون کیلئے دو روزہ ایک خطہ اورایک سڑک فورم بیجنگ میں شروع ہوگیا ہے۔
فورم کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ صدی کا سب سے بڑامنصوبہ ہے جس سے دنیابھرکے لوگوں کوفائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پائیدار اورجامع شرح نمو کیلئے خطوں اورمختلف ممالک کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا اس کی نمایاں خصوصیات ہیں۔
شی جن پنگ نے کہاکہ سلک روڈمنصوبہ انسانی تہذیب کا اہم ورثہ بن چکا ہے۔
وزیراعظم محمدنوازشریف سمیت29ملکوں کے سربراہان وحکومت فورم میں شریک ہیں۔