file photo

پاکستان ریلوے کی حیدر آبادسے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس بحال
14 مئی 2017 (07:22)
0

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد سے ملک کے دیگرشہروں کیلئے ٹرین سروس بحال کردی ہے۔
پاکستان ریلوے کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے بتایا کہ گزشتہ روز حیدرآباد سے دوسرے شہروں کیلئے چارٹرینیں روانہ ہوئیں اور حیدرآباد تاکراچی ریلوے لائن بھی ٹرین سروس کیلئے کھلی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پشاور ،ملتان، لاہور اور راولپنڈی کیلئے ٹرین سروس معمول کے مطابق جاری ہے اور مسافروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔