file photo

شمالی کوریاکا ایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
14 مئی 2017 (07:19)
0

شمالی کوریا نے ایک نئے بیلسٹک میزائل کاتجربہ کیاہے۔
جنوبی کوریا اور جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق میزائل پیانگ یانگ کے شمال مغرب میں واقع علاقے Kusong سے چھوڑا گیا۔اس نے 30منٹ پر واز کی اور سات سوکلومیٹرسفرطے کرنے کے بعدشمالی کوریا کے مشرقی ساحل اورجاپان کے درمیان سمندرمیں گر گیا۔
جاپان نے میزائل تجربے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
تجربے کے جواب میں جنوبی کوریا کے صدرمون جے اِن نے بھی آج قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیاہے۔