اطلاعات کی وزیر مملکت نے کہاکہ سول اور فوجی قیادت نے ڈان لیکس کے معاملہ پر غلط فہمیوں کو دور کردیاہے

file photo

الیکٹرانک ، سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کوبدنام کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیے:مریم اورنگزیب
14 مئی 2017 (07:05)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کوبدنام کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سول اور فوجی قیادت نے ڈان لیکس کے معاملہ پر غلط فہمیوں کو دور کردیاہے تاہم بدقسمتی سے تحریک انصاف کے رہنما اسے کوئی معاہدہ قراردیکر مبالغہ آرائی کررہے ہیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ یہ حلقے اداروں کے درمیان تنائو کے خواہاں ہیں اور ڈان لیکس پر سیاست کررہے ہیں کیونکہ ان کامقصد اداروں کے استحکام میں رکاوٹیں پیدا کرناہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے ڈان لیکس کے بارے میں جے آئی ٹی کی سفارشات کی منظوری دی اور وزارت داخلہ نے ان پرعملدرآمدکیاہے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کوپہلے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کاپیرا 18پڑھنا چاہیے اور پھر اس پر بات کرنی چاہیے ۔