file photo

سرکلر ریلوے منصوبے کی قابلِ عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کر لی گئی :مراد
14 مئی 2017 (06:34)
0

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ کراچی سرکلرریلوے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جو مزید کارروائی کیلئے چین کی حکومت کو جلدروانہ کردی جائے گی۔
پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے امیدظاہر کی کہ موجودہ سال کے آخرتک اس منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیاجائے گا۔