ترک صدر کے ترجمان نے کہا کہ کشیدگی میں اضافے سے خطے کے وسائل کا ضیاع ہوگا۔

خلیج بحران،ترکی کا تمام سفارتی ذرائع بروئے کار لانے کا اعلان
14 جون 2017 (22:27)
0

ترکی نے کہاہے کہ وہ خلیج ریاستوں کے درمیان کسی بھی کشیدگی کو روکنے کیلئے تمام سفارتی ذرائع بروئے کار لائے گا ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم کالن نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم قطر اور سعودی عرب اور دوسرے خلیج ملکوں کے درمیان بحران کو حل کرنے پر ترجیح دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ خطے میں اس قسم کے بحران کے ذریعے کشیدگی میں مزید اضافے سے خطے کے وسائل اور وہاں موجود مواقع کا ضیاع ہوگا ۔