صوبائی اسمبلی نے603ارب روپے مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دی
14 جون 2017 (22:22)
0

خیبرپختونخوا اسمبلی نے بدھ کے روز مالی سال 2017-18ء کیلئے چھ سوتین ارب روپے مالیت کے بجٹ کی منظوری دی ۔
قائدایوان پرویزخٹک نے کہاکہ حکومت عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے جن افراد کی اراضی حاصل کی گئی ہے ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔
ریونیو کے وزیرعلی امین گنڈا پور نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ضلع نوشہرہ اورمردان میں اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کردیاگیا ہے اور بقیہ اضلاع میں بھی یہ کام ترجیحی بنیاد پرمکمل کیاجائے گا ۔
ایوان کا اجلاس اب کل دن دو بجے ہوگا ۔