وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ٹیلی مواصلات کی تیز ترین سہولت کی فراہمی کیلئے آزاد کشمیر میں فورجی سروس شروع کی۔

راجہ فاروق کا آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں انٹرنیٹ فراہمی پر زور
14 جون 2017 (20:30)
0

آزادجموں وکشمیر حکومت نے عوام کو ٹیلی مواصلات کی تیز ترین سہولت کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کی فورجی سروس شروع کی ہے۔
آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بدھ کے روز مظفرآباد میں ایک تقریب میں سروس کا باضابطہ آغاز کیا۔
انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری اپنے اہل خانہ سے رابطے کے لئے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ فورجی سروس آزادکشمیر میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں انقلاب لائے گی
پی ٹی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس موقع پر سروس کی اہم خصوصیات سے متعلق بریفنگ دی۔