علماء پر فرقہ ورانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے تعاون کی اپیل۔

یوم علی،ڈی جی رینجرز کا سکیورٹی کے ٹھوس انتظامات کا فیصلہ
14 جون 2017 (20:22)
0

سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید نے اج کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کے ٹھوس انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں علماء پر زور دیا گیا کہ امن وامان کی صورتحال اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔