عیدالفطر، خصوصی ٹرینوں کے نظام الاوقات جاری
14 جون 2017 (20:19)
0

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے مختلف شہروں کے درمیان پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا شیڈول جاری کیا ہے۔
پہلی عید ٹرین اس مہینے کی 23 تاریخ کو کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہو گی جبکہ دوسری ٹرین اسی روز کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہو گی۔
تیسری ریل گاڑی 24 تاریخ کو کراچی سے لاہور کیلئے جبکہ چوتھی ٹرین 25 تاریخ کو راولپنڈی سے ملتان کیلئے روانہ ہو گی۔
پانچویں اور آخری ٹرین اس مہینے کی اٹھائیس تاریخ کو ملتان سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔
عید کے مسافروں کے لئے معمول کی ریل گاڑیوں میں اضافی بوگیاں بھی لگائی جائیں گی
پاکستان ریلوے نے آج سے ان خصوصی ٹرینوں کی آن لائن بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔