شہبازشریف نے کہا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنائے گی،وزیر اعلیٰ
14 جون 2017 (19:12)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنائے گی۔

انہوں نے بدھ کے روز لاہور میں مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پچیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی قائم کی گئی ہے اور مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان اور علی پور سے پنجند تک دورویہ سڑک کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے سکولوں میں جلد اجالا پروگرام شروع کیا جائے گا اور صحت کے چھ موبائل یونٹ پہلے ہی دور دراز علاقوں میں لوگوں کو صحت کی خدمات مہیا کررہے ہیں۔