پاک فوج خفیہ اطلاع پر موثر اقدامات کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،آرمی چیف

افغانستان برا در ہمسایہ ملک،دہشتگرد مشترکہ دشمن ہیں،آرمی چیف
14 جون 2017 (18:34)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے پر الزامات کی بجائے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششیں کرنی چاہئیں۔
آج پشاور میں کورہیڈکوارٹرز کے اپنے دورے میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں جیسی یکطرفہ کارروائیاں نقصان دہ ہیں اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کی روح کے منافی ہیں جو پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خلوص نیت سے کر رہا ہے۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج خفیہ اطلاع پر موثر اقدامات کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔