وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت پاکستان کی بین الاقوامی برانڈ مارکیٹنگ کے لئے ایک مہم شروع کرے گی۔

حکومت برآمد کنندگان کو خصوصی مراعات فراہم کر رہی ہے،خرم دستگیر
14 جون 2017 (18:28)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں برآمدات کے فروغ کیلئے برآمد کنندگان کو مراعات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی جس کی قیادت وفد کے سینئر مشیر وارنرLiepach کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت تجارت تجارتی پالیسی کے سٹرٹیجک لائحہ عمل پر نظرثانی پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی بین الاقوامی برانڈ مارکیٹنگ کے لئے ایک مہم شروع کرے گی۔
وارنرLiepach نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے اور اب ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستانی معیشت کے دیگر شعبوں پر توجہ دے رہا ہے۔