قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں برطانیہ کو 8وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
14 جون 2017 (18:14)
0

کارڈ ف میں کھیلے گئے آئی سی سی چپمئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے برطانیہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلے کھیلتے ہوئے برطانیہ کی پوری ٹیم 49.5اوورز میں 211رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے 212رنز کا ہدف38ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
حسن علی نے 3،رومان رئیس ،جنید خان نے 2,2جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دریں اثناء صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نوازشریف نے قومی ٹیم کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور امید کی ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔