وزیر داخلہ کی منشیات اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
14 جون 2017 (17:07)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پی آئی اے کی مسافر پروازوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مسرت نواز ملک سے بدھ کے روز ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے مقدمات میں شفاف تحقیقات یقینی بنائی جانی چاہئیے۔