لیگی رہنماؤں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا مذاق اڑایا ہے۔

file photo

 حکومت آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،رہنما (ن) لیگ
14 جون 2017 (15:54)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں دانیال عزیز ، مائزہ حمید ، محسن شاہنواز رانجھا اور طلال چوہدری نے بدھ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا مذاق اڑایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔