فروغ تعلیم کیلئے 8ارب روپے کا تعلیمی بہبودفنڈ قائم کیاہے،زہری
14 جون 2017 (15:46)
0

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے آٹھ ارب روپے کی مالیت کا تعلیمی بہبود فنڈ قائم کیا ہے۔
کوئٹہ میں ایک اجلاس میں ظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا اثاثہ ہے اور انہیں تعلیم کے حصول کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔