چین کے بحری بیڑے کا تربیتی وخیر سگالی دورہ مکمل
14 جون 2017 (15:33)
0

چین کی بحریہ کے تین جہازوں پر مشتمل بیڑے نے آج پاکستان کا اپنا چار روزہ تربیتی اورخیرسگالی دورہ مکمل کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحری جہاز jing zhong،chang chin اور Chao hua چینی بحریہ کی ٹاسک فورس کا حصہ ہیں۔
بیڑے کی قیادت ایسٹرن شپ کے ریٹر ایڈمرل Shen hao نے کی۔
چینی جہازوں کے افسروں اورجوانوں نے پاکستان کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کی اور پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا۔