مئیر صادق خان نے کہا کہ آگ بجھانے والے عملے نے بڑی تعداد میں لوگوں کو بچا لیا ہے

 مغربی لندن،رہائشی ٹاور میں آتشزدگی6ہلاک
14 جون 2017 (14:55)
0

مغربی لندن میں بدھ کے روز ایک بلند عمارت میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔
لندن پولیس نے کہا کہ ستائیس منزلہ گرین فل ٹاور میں آگ لگ گئی اور آگ بجھانے والا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
لندن کے مئیر صادق خان نے کہا کہ آگ بجھانے والے عملے نے بڑی تعداد میں لوگوں کو بچا لیا ہے تاہم کئی افراد اب تک لاپتہ ہیں۔