مزاحمتی قیادت کے بے مثال اتحاد نے بھارتی حکمرانوں کو حواس باختہ کردیا ہے: یٰسین ملک
14 جون 2017 (14:36)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک نے کہا ہے کہ مزاحمتی قیادت کے بے مثال اتحاد نے بھارتی حکمرانوں اورمقبوضہ کشمیر میں ان کے اشاروں پر ناچنے والوں کو حواس باختہ کردیا ہے ۔
محمد یٰسین ملک نے یہ بات سرینگر میں اپنی جماعت کے دفتر سے گرفتاری سے پہلے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں ہر پرامن سیاسی سرگرمی پر پابندی لگارکھی ہے ۔
جے کے ایل ایف کے چیئرمین نے کشمیری عوام کو ثابت قدم رہنے اور ہر قیمت پر اتحاد برقرار رکھنے کی تاکید کی۔