وزیر ا علیٰ پنجاب نے کہاہے کہ حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کئے ہیں۔

کسی کو عوام کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: شہباز شریف
14 جون 2017 (14:14)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو بھی عوام کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔وہ آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندوں کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔
شہباز شریف نے وفد کو بتایا کہ حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ روز مرہ اشیا کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔
انہوںنے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی ہے۔