فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ ان نوجوانوں کو 9 مختلف درجوں میں تربیت دی جائے گی۔

وفاقی حکومت کے قبائلی نوجوانوں کیلئے معاون طبی عملے کو مفت تربیتی پروگرام کا آغاز
14 جون 2017 (13:42)
0

وفاقی حکومت نے اپنے ہنر مندی کی ترقی کے پروگرام کے تحت قبائلی نوجوانوں کیلئے معاون طبی عملے کا مفت تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔
فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ان نوجوانوں کو 9 مختلف درجوں میں تربیت دی جائے گی۔
تربیت کے دوران رہائش کی مفت سہولت اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
خواہشمند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں اس ماہ کی اکیس تاریخ تک اپنی متعلقہ ایجنسی کے رابطہ آفیسر کے پاس جمع کرائیں۔