بنک نے کہا ہے کہ عطیے کی رقم سمیت تقریباً52 کروڑ ڈالر سے افغان حکومت کو بے یقینی کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

عالمی بنک نے افغانستان کیلئے پچاس کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کی منظوری دیدی
14 جون 2017 (13:32)
0

عالمی بنک نے افغانستان کیلئے پچاس کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کی منظوری دی ہے جو معیشت کے فروغ کے منصوبوں، پانچ شہروں میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں تعاون کی مد میں خرچ کی جائے گی۔ بنک نے کہا ہے کہ عطیے کی رقم سمیت تقریباً52 کروڑ ڈالر سے افغان حکومت کو بے یقینی کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
عالمی بنک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امدادی پیکیج سے پناہ گزینوں کی واپسی، غریبوں کے لئے نجی شعبے میںمواقع کو فروغ دینے، پانچ شہروں میں ترقی کا عمل تیز کرنے اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر میں مدد ملے گی۔