پاک بحریہ کے سربراہ نے سری لنکا کی مسلح افواج کو تربیت کی فراہمی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

سری لنکا کے صدر کی خطے میں سمندری حدود کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف
14 جون 2017 (13:21)
0

سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے خطے میں سمندری حدود کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔وہ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے کولمبو میں ان سے ملاقات کی ۔

سری لنکا کے صدر نے حالیہ سیلاب کے دوران پا ک بحریہ کی جانب سے سری لنکا کے ساتھ تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے سری لنکا کی مسلح افواج کو تربیت کی فراہمی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔