وزیرخزانہ نے کہاہے کہ حکومت اضافی سیکیورٹی ،فاٹا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے قابل تقسیم محاصل سے تین تین فیصد حصہ مختص کرنا چاہتی ہے۔

اگلے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے اعلان تک موجودہ ایوارڈ برقرار رہے گا: ڈار
14 جون 2017 (12:54)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اگلے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے اعلان تک موجودہ ایوارڈ برقرار رہے گا ۔انہوں نے یہ بات کل شام قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے اگلے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اعلان میں تاخیر کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہی۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت اضافی سیکیورٹی ،فاٹا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے قابل تقسیم محاصل سے تین تین فیصد حصہ مختص کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صوبوں کی طرف سے تجاویز پراتفاق رائے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اتفاق رائے ہوتے ہی اگلے ایوارڈ کااعلان کیاجائے گا ۔
وزیرخزانہ نے حزب اختلاف کو تمام شراکت داروں کی مشاورت سے ایک میثاق معیشت پرمتفق ہونے کی ایک بار پھر پیشکش کی تاکہ ملک میں اقتصادی استحکام یقینی بنایاجاسکے۔