سرکاری فوج 15سال سے جاری جنگ کے باوجود طالبان کو شکست دینے میں ناکام رہی: جم میٹس
14 جون 2017 (10:02)
0

امریکی وزیردفاع جم میٹس نے کہاہے کہ افغانستان میں سرکاری فوج پندرہ سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے باوجودطالبان کوشکست دینے میں ناکام رہی ہے۔
سینیٹ میں مسلح افواج سے متعلق امور کی کمیٹی کے ایک اجلاس میں انہوں نے کہاکہ اس وقت طالبان زورپکڑ رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں ہمیں افغانستان میں ابھی کوئی کامیابی نہیں ہورہی۔
تاہم انہوں نے کہاکہ ہم ممکنہ طورپر صورتحال میں جلدازجلدبہتری لائیں گے۔
ادھرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے وزیردفاع جم میٹس کو اختیار دیئے جانے کی اطلاعات ہیں کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد پرغورکیاجائے۔