پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت سے خطے میں کسی حد تک امن اور استحکام آیاہے۔

file photo

نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی رکنیت دنیا بھر میں پائیدار امن اوراستحکام کیلئے ناگزیر ہے: سہیل امان
14 جون 2017 (09:51)
0

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ نیوکلیرسپلائرزگروپ میں پاکستان کی رکنیت خطے اور دنیابھر میں پائیدار امن اوراستحکام کیلئے ناگزیرہے۔
جوہری عدم پھیلائو کے معاہدے میں شامل ملکوں کی نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے مواقع اورچیلنجز کے موضوع پر اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیائی خطے اور پاکستان کی جوہری صلاحیت ہمسایہ ملک کی بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی خوہش کاردعمل ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جوہری صلاحیت سے خطے میں کسی حد تک امن اور استحکام آیاہے۔
اس سے پہلے مقررین نے کہاکہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کے معیار پر پورا اترتاہے کیونکہ اس کی دستاویزات بھارت سے زیادہ مضبوط ہیں۔