file photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے وسط ایشیائی ملکوں کے عزم کو سراہا
14 جون 2017 (09:40)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیوگوٹریز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے وسط ایشیائی ملکوں کے مشترکہ عزم کو سراہاہے۔
وسط ایشیائی ملکوں کے پانچ روزہ دورے کے اختتام پرترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے وسطی ایشیائی ملکوں پرزوردیاہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنایاجاناچاہیے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہاروسطی ایشیائی ملکوں قازخستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اورازبکستان کے اس مشترکہ اعلامیے کے بعد کیا جس میں ان ملکوں نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کومضبوط بنانے پراتفاق کیاہے۔