تیونس، پاکستان باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
14 جون 2017 (07:25)
0

تیونس کے سفیرعادل العربی نے اسلام آباد میں دفاعی پیداوار کے وزیر راناتنویر حسین سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ باہمی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے دونوں طرف سے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے۔