پاکستان کاسلامتی کونسل کے غیرمستقل اراکین میں ا ضافے کیلئے جمہوری اصولوں پرمبنی اصلاحات پرزور
14 جون 2017 (07:13)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان نے سلامتی کونسل کے غیرمستقل اراکین میں ا ضافے کیلئے جمہوری اصولوں پرمبنی اصلاحات پرزوردیاہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے نیویارک میں بین الحکومتی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کاتعلق ایسے ملکوں کے گروپ سے ہے جوسلامتی کونسل میں جمہوری اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے واضح الفاظ میں کہاکہ پاکستان ایسے ممالک سے اتفاق نہیں کرتا جو سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافہ چاہتے ہیں کیونکہ اس عمل سے ممالک کے درمیان امتیاز کو فروغ ملے گا۔