وہ گزشتہ شام قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے اگلے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اعلان میں تاخیر کی وجوہات بیان کررہے تھے۔

file photo

اگلے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اعلان تک موجودہ ایوارڈ برقرار رہے گا:اسحاق ڈار
14 جون 2017 (07:02)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اگلے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اعلان تک موجودہ ایوارڈ برقرار رہے گا ۔وہ گزشتہ شام قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے اگلے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اعلان میں تاخیر کی وجوہات بیان کررہے تھے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت اضافی سیکیورٹی ،فاٹا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے قابل تقسیم مجموعی آمدنی سے تین تین فیصد حصہ مختص کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صوبوں کی طرف سے تجاویز پراتفاق رائے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اتفاق رائے ہوتے ہی اگلے ایوارڈ کااعلان کردیاجائے گا ۔