file photo

یورپی یونین کی پناہ گزین لینے سے انکار پر ہنگری، پولینڈاور جمہوریہ چیک کیخلاف قانونی کاروائی
14 جون 2017 (06:56)
0

یورپی یونین نے ایک منصوبے کے تحت اپنے حصے کے پناہ گزین لینے سے انکار پر ہنگری ، پولینڈ اور جمہوریہ چیک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔
یہ بات یورپی یونین کے مائیگریشن کمشنر Dimitris Avramopoulos نے فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ مسلسل اپیلوں کے باوجود ان تینوں ملکوں نے اپنے حصے کے تارکین وطن قبول کرنے کے سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی ۔