خارجہ سیکرٹری نے سفیروں کی توجہ ایک بے گناہ کشمیری کوانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کرنے کی طرف دلائی

او آئی سی رکن ممالک کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت میں فعال کردار ادا کریں: تہمینہ
14 جون 2017 (06:49)
0

پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں پرزوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت میں فعال کردار ادا کریں۔
خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک برس کے دوران بھارت کے ظلم وستم کے نتیجے میں2سو شہری شہید ہوچکے ہیں۔خارجہ سیکرٹری نے سفیروں کی توجہ ایک بے گناہ کشمیری کوانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کرنے کی طرف دلائی۔