وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو آئین اورقانون کے مطابق تحقیقات کرنی چاہئیں

file photo

تحریک انصاف نے ملکی سیاست میں ہمیشہ غیرجمہوری طرز عمل کامظاہرہ کیا ہے:مصدق
14 جون 2017 (06:41)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ملکی سیاست میں ہمیشہ غیرجمہوری طرز عمل کامظاہرہ کیا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت غیرجمہوری طریقوں سے اقتدار میں آ نے کی کوششیں کرتی رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تمام ترتحفظات کے باوجود حکومت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے ۔مصدق ملک نے کہاکہ ہم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دو ارکان کے بارے میں اُنکی ماضی میں وابستگی اور رویے کے باعث اپنے تحفظات کااظہار کیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو آئین اورقانون کے مطابق تحقیقات کرنی چاہئیں۔