وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی کارروائی سے متعلق تحفظات کااظہارشریف خاندان کاحق ہے

file photo

مسلم لیگ نون آئین کی بالادستی اوراداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے:مریم اورنگزیب
14 جون 2017 (06:34)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ دوہزارتیرہ کے عام انتخابات میں نوازشریف کے تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد آج تک کئے گئے تمام جائزوں کے مطابق نوازشریف مقبول ترین عوامی رہنما ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ خودمختار ادارہ ہے اور ارکان پارلیمنٹ کو اس کی خودمختاری کو یقینی بناناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی کارروائی سے متعلق تحفظات کااظہارشریف خاندان کاحق ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون آئین کی بالادستی اوراداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے ۔اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت اظہاررائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور ملک میں ذرائع ابلاغ کے اداروں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پیمرا اور پاکستان براڈکاسٹرایسوسی ایشن کو اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے دور کرنے چاہئیں اورمیڈیا کو بھی معاشرے میں ذمہ دارانہ کردارادا کرناچاہیے۔