چودھری نثار نے کہا ہے کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنا چاہتا ہے یا کسی دوسرے کھیل کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

افغانستان کسی اور کے ہاتھ میں کھلونا بنا ہوا ہے:وزیر داخلہ
14 جون 2016 (22:26)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنا چاہتا ہے یا کسی دوسرے کھیل کا حصہ بننا چاہتا ہے۔
انہوں نے منگل کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سرحدی انتظام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سرحد پار سے سبوتاژ کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سرحد پار سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں میجر جواد اور دوسرے پاکستانی عہدیدار شہید ہوئے جو ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ افغانستان کسی اور کے ہاتھ میں کھلونا بنا ہوا ہے۔