وزیر اطلاعات نے یہ بات کشمیری حریت رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے:رشید
14 جون 2016 (22:18)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے گا۔انہوںنے یہ بات کشمیری حریت رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کے روزاسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی ۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا ہے۔
وفاقی وزیر نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت حصول کی جدوجہد میں پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔