صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ روزگار کے پانچ لاکھ مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے:عائشہ غوث
14 جون 2016 (22:11)
0

پنجاب کی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے جسمیں ترقیاتی پروگرام کے لئے ساڑھے پانچ کھرب روپے مختص کئے ہیں۔
انہوں نے منگل کی شام لاہور میں بعد از بجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت روزگار کے پانچ لاکھ مواقع پیدا کئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقی کے علاوہ تعلیم ، صحت ، زراعت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور امن و امان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔