پاکستان مسلم لیگ(ن) نے آزاد کشمیر کے آمدہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی منظوری دے دی۔

File Photo

ترقی اور بہتر نظم و نسق کاایجنڈا آزاد کشمیر میں بھی جاری رکھا جائیگا:وزیر اعظم
14 جون 2016 (20:16)
0

پاکستان مسلم لیگ نون نے آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری وزیر اعظم نواز شریف نے د ی۔
وزیراعظم نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کی ترقی ' خوشحالی' عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر نظم و نسق کے ایجنڈے پر عملدرآمد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں سمیت بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے ذریعے ریاست کو سیاحی مرکز بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا اس سے کشمیر کی تحریک آزادی کو تقویت ملے گی۔
وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ نون کے امیدوار انتخابات میں اکثریت حاصل کریں گے اور اپنی تمام توانائیاں عوام کے مسائل کے حل کیلئے صرف کریں گے۔
نواز شریف نے کہاکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پارٹی کو ٹکٹ کے لئے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔