مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا آسٹریا،ترکی اور ارجنٹائن کی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون۔

 نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کا حصول،پاکستان سفارتی حمایت کیلئے سرگرم
14 جون 2016 (20:07)
0

پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے حصول کی غرض سے حمایت حاصل کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے منگل کے روز آسٹریا کے وزیر خارجہSEBASTIAN KURZ، ترک وزیر خارجہ MEVLUT CAVUSOGLU،اور ارجنٹائن کی وزیر خارجہ سوسانہ میلکورا کو ٹیلی فون کئے۔
مشیر خارجہ نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کیلئے پاکستان کی اہلیت اور ایٹمی تحقیق اسلحہ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ملکوں کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دینے کیلئے غیر امتیازی حکمت عملی وضع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔