ممنون حسین نے کہا کہ واپس جانے والے خاندانوں کو صحت، تعلیم اور علاج معالجے سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

حکومت شمالی وزیرستان واپس جانیوالے خاندانوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے:صدر
14 جون 2016 (18:50)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان واپس جانے والے خاندانوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں پارلیمانی سیکرٹری محمد نذیر خان کی قیادت میں شمالی وزیرستان کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
صدر نے کہا کہ واپس جانے والے خاندانوں کو صحت، تعلیم اور علاج معالجے سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے شوال سمیت شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرکے وہاں امن قائم کیا ہے۔
صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شمالی وزیرستان ایجنسی کے عوام کی اقتصادی ترقی اورخوشحالی کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے۔